• news

کنگ ایڈورڈ میں پاکستان کی پہلی کامیاب روبوٹک ایڈرینالیکٹومی سرجری 

لاہور (نیوز رپورٹر)وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر پروفیسر محمود ایاز جو کہ ربوٹک سرجری میں سرفہرست ہیں اور معروف جنرل اور لیپروسکوپک سرجن بھی ہیں کی سربراہی میں پروفیسر وارث فاروقہ اور پروفیسر وسیم حیات خان نے پاکستان میں پہلی روبوٹک ایڈرینالیکٹومی سرجری کامیابی سے سر انجام دی ہے۔ یہ سرجری شدید قسم کے کینسر کے تدارک، بے قابو بلڈ پریشر، ہارمونز کی کمی یا زیادتی اور پوشیدہ امراض کے تدارک کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ اس قسم کی سرجری انسان کے پچاس سے زائد ہارمونز کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن