تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھاجائے:میاں جمیل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔ جامعہ ابی ہریرہؓ (شریعہ کالج) کریم بلاک اقبال ٹاؤن کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فخر نہیں، اظہار تشکر کے طور پر تذکرہ کر رہے ہیں کہ شریعہ کالج نے مختصر مدت میں تین سو سے زائد گریجویٹ پیدا کئے۔ داخلہ مہم 15 مئی سے 10 جون تک رہے گی۔ انہوں نے کہا یہ فخر کی بات ہے کہ شریعہ کالج کے گریجویٹ فوج، پولیس، میڈیا، ایجوکیشن اور دیگر اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اندرون بیرون ملک کوئی سفیر ادارے نے متعین ہی نہیں کیا۔