مودی حکومت نے کشمیر میں جارحیت کی بدترین مثال رقم کی :ڈاکٹر مشتاق
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)استحکام پاکستان پارٹی ڈاکٹر ونگ کے سٹی صدر و سماجی رہنما ڈاکٹر مشتاق ہمایوں نے کہاہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کی بدترین مثال رقم کی اب کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے اسے بھارت کا حصہ بنانے کی خاطر جو غیر اصولی قانون سازی کی اس نے کشمیریوں کو مزیدتشویش کا شکار کیا ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ڈاکٹر مشتاق ہمایوں نے کہاکہ مسلم ممالک بھی متحد ہوکر بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیر میں جاری سیاسی مذہبی اور ثقافتی جارحیت رکوائیں۔