• news

 چمن بارڈر کھول کر تاجروں کے نقصان میں کمی لائی جائے:عاطف اکرام شیخ


 لاہور (کامرس رپورٹر ) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ چمن بارڈر ایک ہفتے سے بند ہے‘ ہزاروں ٹرک و دیگر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا بارڈر کو فوری طور پر کھول دیا جائے تاکہ تاجروں کے مسائل اور مالی نقصانات کو کم کیا جا سکے اور ضروری سامان جیسے کہ خوراک اور ادویات کو بارڈر سے گزرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ ایک انسانی اور سوشیو اکنامک بحران کو بھی جنم دے رہا ہے۔انہوں نے کہاپاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار تجارت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ۔پانچ سالوں میں بار بار اس قسم کی رکاوٹوں نے حکومتی عملداری کو ختم کر کے رکھ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن