ستھرا پنجاب پروگرام‘ ہریوسی میں صفائی کانظام بہتر بنارہے:بابر صاحب دین
لاہور(خبرنگار)شہر بھر میں صفائی نظام کو برقرار رکھنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔شہریوں کوبہترین صفائی کی بروقت فراہمی کیلئے سی ای او بابر صاحب دین نے افسروں کو فیلڈ میں سرپرائز چیکنگ کی ہدایت جاری کر دی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا خصوصی مانیٹرنگ ایکٹیویٹی احکامات کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد کروانے کے لیے ہر ہر یونین کونسل میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔ 5ہزار سے زائد کنٹینرز صبح کی شفٹ میں کلیئر کیے جا رہے ہیں۔ شہر کی تمام شاہراہوں پر سویپنگ کا عمل جاری ہے۔ کمرشل مارکیٹس کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار رہائشی علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق شہر کو چمکانے کے مشن کی تکمیل کیلئے داتا دربار، لاری اڈا، آزادی چوک، ریلوے اسٹیشن کے گرد خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔شکایات کے ازالے کیلئیشہری ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں ۔