• news

رفح پر اسرائیلی حملے کے باوجود مسلم ممالک کی خاموشی شرمناک ہے:شجاع الدین شجاع

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) صہیونی غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تلے ہیں۔رفح پر اسرائیلی حملے کے باوجود مسلم ممالک کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ اْنہوں نے کہا   اسرائیل نے منصوبے کے تحت غزہ کے تقریباً 15 لاکھ مسلمانوں کوبمباری کے ذریعہ رفح میں دھکیلا گیا ‘ اب ان پر بڑے حملے کا آغاز کر دیاہے۔اگر اب بھی مسلم حکمرانوں نے   غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی کھل کر سفارتی، مالی اور عسکری مدد کیلئے اقدامات نہ کیے تو دنیا کی رسوائی کیساتھ آخرت میں بھی مجرم قرار پائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن