4 ماہ میں ملازمین کوایک ارب 2 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد رقم ویلفیئر کی مد میں جاری :ترجمان پولیس
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین کورواں برس کے دوران ویلفیئر کی تمام کیٹیگریز میں بھرپور معاونت فراہم کی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 4 مہینوں کے دوران اب تک پولیس ملازمین کوایک ارب 2 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد رقم ویلفیئر کی مد میں جاری کی گئی ہے۔