• news

پستول صاف کرتے گولی چلنے سے نوجوان موقع پر جاں بحق 


لاہور(نامہ نگار)سندرکے علاقے بحریہ ٹاؤن میں کلاک چوک میں ایک ہوٹل میں پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے نوجوان اس کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 25سالہ نعمان عبدالرحمن کے ے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکھٹے کئے اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن