• news

آئی جی کی پولیس ملازمین واہلخانہ سے ملاقات ، درخواستوں پرریلیف کا حکم 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انکی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل افتخار احمد شہید کی اہلیہ کی جانب سے سرکاری کوارٹر کی فراہمی کی درخواست ایس ایس پی ایڈمن لاہور کو ضروری کاروائی کیلئے بھجوا دی۔ سب انسپکٹرز ٹکہ خان اور عبید اللہ کی سروس امور سے متعلقہ درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو میرٹ پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر محمد ارشد کی پروموشن سے متعلقہ درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کوخود سن کر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی جبکہ وائر لیس آپریٹر کانسٹیبل حافظ تنویر احمد کی سرکاری کوارٹر فراہمی کی درخواست ڈی آئی جی ٹیلی کو ضروری کاروائی کیلئے بھجوا دی۔آئی جی پنجاب نے ویلفیئر، ڈسپلن اور پیشہ ورانہ امور سے متعلق دیگر درخواستوں پر ریلیف کے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر فوری کارروائی کے ذریعے ملازمین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن