ڈی آئی جی آپریشنزکی شہریوں کی دادرسی کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری
لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنزدفترمیں شہریوں کی بروقت دادرسی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے گزشتہ روز بھی کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی بروقت قانونی مدد کو یقینی بنانا ہے۔ شہری بغیر سفارش اور بلا خوف و خطر میرے دفتراپنے مسائل کے حل کیلئے آسکتے ہیں۔میرے دفتر کے دروازے شہریوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ دریں اثناء محمد فیصل کامران نے سندس فاؤنڈیشن شادمان کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر سندس فاؤنڈیشن خالد عباس ڈار و دیگر عہدے داران نے ان کا استقبال کیا۔محمد فیصل کامران نے تھیلیسیمیا میں مبتلابچوں کے ساتھ وقت گزارا اور تحائف تقسیم کئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے خون اکٹھا کرنا ایک بڑی نیکی ہے۔
بچوں کی زندگی بچانے کیلئے سندس فاؤنڈیشن جیسے اداروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلڈ ڈونیشن جیسے نیک کام کیلئے لاہورپولیس آپ کے ساتھ ہے۔