بابراعظم نے پیٹ کمنز کو مشکل ترین بولر قرار دیدیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو مشکل ترین بولر قرار دیدیا۔ بابراعظم کو 4 فاسٹ بولرز کے نام بتائے گئے جن میں پیٹ کمنز، مچل سٹارک، مارک ووڈ اور بھارت کے بمرا شامل تھے۔ اس سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پیٹ کمنز، بمرا، مارک ووڈ اور پھر مچل سٹارک مشکل ترین بولر ہیں۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ کمنز نپی تلی بولنگ کرتے ہیں، ان کی گیند بازی میں بہت اتار چڑھاو ہوتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں کھیلنا مشکل ہے۔