جائیداد تنازعہ‘ سسرالیوں نے ماں بیٹا قتل کر دیئے
لاہور (نامہ نگار) زمین کے تنازعہ پر سسرالیوں نے فائرنگ کر کے ماں بیٹے کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں بیدیاں روڈ پر موٹرسائیکل سوار دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے عائشہ اور اس کے جواں سال بیٹے عبدالرحمن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق عائشہ کے سسرالیوں نے فائرنگ کرکے اسے اور اس کے بیٹے کو قتل کیا۔ مقتولہ کا اپنے دیور اور جیٹھ سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ عائشہ کے بھائی عرفان کی مدعیت میں نامزد ملزمان اشرف، واجد اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دریں اثناء آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ماں اور بیٹے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔