• news

خواجہ آصف کی کامیابی، ریحانہ ڈار کی درخواست پر فریقین کو نوٹس 

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ، الیکشن ٹربیونل کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے خواجہ آصف کی جیت کے خلاف ریحانہ ڈار کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عام انتخابات میں این اے 71سیالکوٹ سے خواجہ آصف دھاندلی کے ذریعے جیتے ہیں، فارم 45کے تحت چار ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ استدعا  ہے کہ عدالت خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے، عدالت ریحانہ ڈار کو کامیاب امیدوار قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن