• news

بجٹ سیشن سے متعلق اجلاس‘ پارلیمانی پارٹیوں کا موجودہ سیشن 17 مئی تک جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر  سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے حالیہ اور بجٹ سیشن کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کے وہپ  اور دیگر ممبران  نے  شرکت کی ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے ایجنڈے اور دنوں کے تعین کے متعلق تبادلہ خیال کیا ،قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 17 مئی تک جاری رکھنے پر اتفاق  کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن