خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے قیام کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور
اسلام آباد (خبر نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں پیر کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کے حوالے سے دونوں ایوانوں کے ممبران پر مشتمل سپیشل کمیٹی کے قیام کی تحریک ایوان میں اکثریت رائے سے منظور کی گئی۔