• news

سندھ ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سے منحرف وائس چیئرمینز کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن کو معاملہ نمٹانے کی ہدایت 

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ میں مومن آباد میں پی ٹی آئی سے منحرف وائس چیئرمینزمحمد کبیر، عابد شاہ اور مخصوص نشست کی عابدہ کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن کو معاملہ نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے 4ہفتوں میں نشستوں سے متعلق فیصلہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں مومن آباد میں پی ٹی آئی سے منحرف وائس چیئرمینزمحمد کبیر، عابد شاہ اور مخصوص نشست کی عابدہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ ان تمام منحرف امیدواروں کو نشستوں سے ہٹایا جائے۔ ان تمام افراد کو کے ایم سی میں عدم اعتماد میں ووٹ کا حق استعمال کرنے سے روکا جائے۔ ان تمام افراد نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی کو جوائن کی جبکہ کامیابی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حاصل کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو معاملہ نمٹانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے 4 ہفتوں میں الیکشن کمیشن نشستوں سے متعلق فیصلہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

ای پیپر-دی نیشن