بنگلہ دیشی پائلٹس کا فلم ’ٹاپ گن‘ کا سٹنٹ ٹریجڈی میں بدل گیا
ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیشی ایئر فورس کے پائلٹوں کا مشہور فلم ٹاپ گن کا سٹنٹ دہرانے کا ایڈونچر ٹریجڈی میں بدل گیا۔ پائلٹس نے روسی ساختہ طیارے کو ہوا میں قلابازیاں دینے کی کوشش کی، طیارہ رن وے سے ٹکرا کر فضا میں بلند ہوا۔ ایڈونچر ناکام ہونے کا احساس ہوتے ہی دونوں پائلٹوں نے طیارے سے باہر چھلانگ لگالی، بدقسمتی سے ایک پائلٹ عاصم جاوید جان کی بازی ہار گیا، جبکہ اس کا ساتھی سوہان حسن خان شدید زخمی ہے۔