میانوالی: مخالفین نے 2 بھائی قتل کر دیئے، تیسرا شدید زخمی
میانوالی (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) مخالفین نے دو بھائیوں کو قتل کر دیا جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ حسن چوک میں موٹرسائیکل سواروں نے گلیمری کے رہائشی تین سگے بھائیوں پر فائرنگ کر دی جس سے دو بھائی ظفراللہ خان، حفیظ اللہ خان جاں بحق ہو گئے اور ایک بھائی عزیر اللہ خان شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیں۔قربان خان‘ رتاس خان‘ صداقت‘ ثاقب وغیرہ نے فائرنگ کی۔ وجہ عناد یہ بیان کی ہے کہ 2017 میں ثریا بی بی قتل ہوئی تھی جو ملزم صداقت اللہ خان کی والدہ اور قربان خان کی ہمشیرہ تھی۔ اسی رنجش پر ملزموں نے دو بھائیوں کو قتل اور تیسرے کو زخمی کر دیا۔