9 مئی پر جوڈیشل کمشن بنایا جائے: یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے خط میں کہا کہ 9 مئی کو سال گزر گیا ہے۔ ابھی تک خواتین جیلوں میں ہیں۔ کسی بے گناہ کی ضمانت ہو بھی جائے تو نئے کیس میں گرفتاری ہو جاتی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے 9 مئی پر جوڈیشل کمشن بنائیں۔ چیف جسٹس ہمیں انصاف دیں۔