کویت کی 13رکنی کابینہ کا اعلان 2 خواتین بھی شامل
کویت سٹی (این این آئی)امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کی سربراہی میں نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے فرمان جاری کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کابینہ کے لیے 13 وزرا کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں ، فہد یوسف سعود الصباح اول نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور داخلہ ہوں گے۔