• news

آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمٹ کا تیسرا ایڈیشن  رواں سال ستمبر میں سعود ی عرب میں ہوگا

ریاض (این این آئی)آرٹیفیشل انٹیلی جنس( آے آئی)سمٹ کا تیسرا ایڈیشن رواں سال ستمبر میں سعود ی دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔ سمٹ 10 تا 12 ستمبر ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہو گا،جس کی میزبانی سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی(سدایا)کرے گی۔سمٹ کے انعقاد کا مقصد ان شعبوں میں مملکت کی عالمی موجودگی کو تقویت دینا ،عالمی سطح پر اے آئی کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کے ساتھ انیشی ایٹوز اور معاہدوں کا اعلان اور سعودی عرب کی قیادت میں ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں عالمی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن