• news

کچھوئوں کا عالمی دن  23 مئی کو منایا جائے گا

 مکوآنہ ( این این آئی ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کچھوو?ں کا عالمی دن ’’ورلڈ ٹرٹل ڈے 23‘‘ مئی کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں کچھوئوں کی اہمیت اور ان کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز 2000ء  میں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ کچھوا، زمین پر پائے جانے والے سب سے قدیم ترین رینگنے والے جانداروں میں سے ایک ہے۔ماہرین کے مطابق یہ لگ بھگ 21 کروڑ سال قبل وجود میں آیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن