سٹاک مارکیٹ میں تیزی، تولہ سونا 1200 روپے ‘انٹربنک میں ڈالر 10 پیسے سستا
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی ریکارڈ ساز تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔1200روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ41ہزار 100روپے ہو گئی۔ انٹربنک میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 278.30 روپے سے گھٹ کر 278.20 روپے ہو گئی۔