سی ٹی ڈی کو پنجاب کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کا اختیار دینے کا فیصلہ
لاہور (نامہ نگار) محکمہ داخلہ پنجاب نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے سی ٹی ڈی کا دائرہ اختیار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت سے منظوری کے بعد سی ٹی ڈی کو ڈی جی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں بھی آپریشن کرنے کی اجازت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب کو یہ اختیار دینے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ سمری کی جلد منظوری متوقع ہے۔