• news

نوشہرہ ورکاں: زہریلی لسی پینے سے گھر کے 6 افراد کی حالت غیر‘ ہسپتال منتقل

نوشہرہ ورکاں‘تتلے عالی (نامہ نگار) نواحی گاؤں کوٹ نثار شاہ میں محمد حسنین کے گھر میں لسی میں چھپکلی گرنے سے لسی زہریلی ہوگئی جسے پینے سے 40 سالہ صائمہ بی بی، 46 سالہ کلثوم بی بی،22 سالہ محمد حسنین،20 سالہ قافیہ زوجہ حسنین،15سالہ اسد، 12سالہ مدثر کی حالت غیر ہوگئی،۔ تمام افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن