9 مئی تھانہ شادمان نذر آتش کیس ‘ عدم پیشی پرپی ٹی آئی رہنما ارباز زمان کے وارنٹ جاری
لاہور(خبرنگار)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے کیس میں عدم پیشی پرپی ٹی آئی رہنما ارباز زمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے پولیس کو ملزم ارباز زمان کو گرفتار کرکے 30 مئی کو پیش کرنیکا حکم دے دیا۔