• news

چوروں کیخلاف آپریشن: 237 بجلی چور رنگے گرفتار، مقدمات درج 

لاہور ( نیوز رپورٹر) ایس ڈی او ستارہ کالونی سب ڈویژن لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف مڈ نائٹ آپریشن 237 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ڈی بل کی مد میں لاکھوں روپے مالیت کے بل جاری کیے گئے اکثریت سے ریکوری بھی حاصل کر لی گئیں۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ایکسین ڈیفنس ڈویژن انجینئر معراج خالد کی سربراہی میں ایس ڈی او ستارہ کالونی سب ڈویژن لیسکو انجینئر رانا تنویر اختر بمعہ لائن سپرٹنڈنٹ رانا رضوان طور، چوہدری سرفراز احمد ساگر، میٹر انسپکٹر شوکت محمود میو،میٹر انسپکٹر ملک افضل کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف علاقہ جاوید کالونی، اتحاد پارک، گلشن یاسین کالونی، فضل حق کالونی، شامی پارک، حاجی پارک، ڈیرہ اختر میو، بہادر آباد، محمد علی کالونی، پاک ٹاؤن، کچا کماھاں روڈ اور اسکے گردونواح میں مڈ نائٹ گرائنڈ آپریشن کرتے ہوئے 237 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جو واپڈا کی مین تاروں سے کنڈے ڈال کر اور مختلف جدید طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث تھے اور محکمے کو ماہانہ بھاری خسارہ پہنچا رہے تھے ایس ڈی او انجینئر رانا تنویر اختر نے الیکٹرک ایکٹ کے تحت تمام بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمات اندراج کروا دئیے ایس ڈی او انجینئر رانا تنویر اختر نے کہا بجلی چور قومی مجرم ہیں انکے خلاف بلا تفریق آپریشن  جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن