مدینہ منورہ میں اب تک 15819 پاکستانی عازمین حج پہنچ چکے ‘ وزارت مذہبی امور
مدینہ منورہ( جاوید اقبال بٹ )مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاریہے آج رات گئے تک 15819 عازمین پہنچیں گئے ۔ترجمان وزارت مذہبی امور گفتگو کرتے ہوئیبتایا۔ پاکستان حج مشن نے 07 کیڑنگ کمپنیوں سے عازمین حج کو کھانا سپلائی کرنے کا معاہدہ ہے جو 3 وقت صبح دوپہر شام کا کھانا سپلائی رہائشیوں پر دیا جاتا ہے ۔اس دفعہ پاکستانی حجاج کا پیکج 14ہزار 300 ریال رہائش بمعہ کھانا شامل ہیجبکہ انڈیا کا پیکج 15 ہزار ریال ہے اس میں کھانا شامل نہیں ہے۔مدینہ منورہ عازمین حج 40 نمازوں کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ روانہہو جائیں گئے پہلے قافلہ 17 مئی کو مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جائے گا۔اسوقت مدینہ منورہ پاکستان حج مشن میں مین کنٹرول سیل قائم ہے 24/7 کام کرتاہے جس میں شکایت سیل ، مکہ ڈیپارچر سیل، سامان گمشدگی، بلڈنگ پلان ، پاکستان میڈیکل حج مشن بھی مصروف عملہے۔ پاکستان حج میڈیکل مشن شازہ الھجرہ ہوٹل ترکش ریلوے سٹیشن کی بیک پر واقع ہے جبکہ دو ڈسپنسریاں قائم ہیں نمبرا منازل الرحمتہ گراونڈ فلور،ڈسپنسری نمبر2روضہ صفوہ ہوٹل ، روم نمبر 106 فسٹ فلور اور ایمرجنسی نمبر 0590737528 پر کال کر کہ ایمبولینس آور ڈاکڑ کو بلا سکتیہیں ۔ریاض الجنتہ میں نوافل کی ادا کیلئے روزانہ عازمین حج سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور مرد حضرات کیلئے سعودی حکام سے وقت مختص کرایاہے۔