حجاج کیلئے سعودی قیادت کے اقدامات لائق تحسین ہیں،طاہر اشرفی
اسلام آباد(خبرنگار) چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سرپرست اعلیٰ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن پاکستان (ہوپ) حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب کی قیادت بالخصوص سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی طرف سے پاکستان کے امور پر تعاون ، طریق مکہ پروگرام پر شکریہ ادا کیااور حجاج کرام اور زائرین کیلئے سعودی عرب کی طرف سے جذبات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کے لئے سعودی عرب کی قیادت کے اقدامات لائق تحسین ہیں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کو پاکستان علماء کونسل اور حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن پاکستان (ہوپ) کی طرف سے حجاج کرام کیلئے جاری کیا گیا ضابطہ اخلاق کی کاپی پیش کی پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں کے تعلقات ہیں ، سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے پاکستان سے تعلقات اور سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی محبت روز روشن کی طرح واضح ہے ۔ سعودی عرب کی قیادت حجاج کرام اور زائرین کی خدمت کو اپنا اعزاز سمجھتی ہے اور سعودی عرب کی عوام اور قیادت روز و شب اللہ کے مہمانوں کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔