لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی زیر اہتمام مختلف سکیموں میں پلاٹوں کی نیلام عام آج
لاہور(خبرنگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی زیر اہتمام مختلف سکیموں میں پرائم لوکیشن پر واقع پرکشش پلاٹوں کا نیلام عام آج دن 10 بجے ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر نیو گارڈن ٹاؤن میں منعقد ہو گا۔نیلام عام میں لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ، گلبرگ کا (فرسٹ فلور)،ایل ڈی اے ایونیو ون میں واقع پٹرول پمپ سائٹ کے حقوق کرایہ داری نیلام کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ جوہر ٹاؤن،آرکیٹیکٹ اینڈ انجینئر ز کوآپریٹو سوسائٹی اور فیصل ٹاؤن کی ایجوکیشن سائٹس نیلام عام کیلئے پیش کی جائیں گی۔ جوہر ٹاؤن میں واقع کمرشل پلاٹ، علامہ اقبال ٹاؤن، جوہرٹاؤن، لیک سٹی میں واقع پبلک یوٹیلیٹی سائٹس اور ایجوکیشن سائٹس نیلام عام کیلئے پیش کی جائیں گی۔ نیلام عام میں تیزاب مارکیٹ دو موریہ پل(کمرشل دکانیں)، پیکیجز کوارٹر والٹن روڈ، مصطی ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار، قائداعظم ٹاؤن، جوہر ٹاؤن،جوبلی ٹاؤن، ایونیوون اور تاجپورہ کے کمرشل و رہائشی پلاٹ بھی شامل ہیں۔