پی پی رہنمائوں کی غلام محی الدین کے برادر ان لاء کے بیٹے کی وفات پر تعزیت
لاہور(نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماحافظ غلام محی الدین کے برادر ان لاء کے بیٹے کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیلئے پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی،نائب صدر پیپلزپارٹی پنجاب میاں محمد ایوب،ایم پی اے نیلم جبار،نسیم صابر اورباو افضل ان کے گھر گئے۔انہوں نے دعائے مغفرت اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔اللہ پاک مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔