• news

کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،متروکہ وقف املاک کی لیز سٹیٹس پر اعداد وشمار پیش 

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت متروکہ وقف املاک بورڈ کا اجلاس ہوا۔ ڈی سی ننکانہ نے ایم سی ننکانہ حدود میں شامل وقف املاک کی تفصیلات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ ننکانہ صاحب نے املاک کی لیز کے سٹیٹس پر اعداد وشمار پیش کیے۔ انہوںنے کہا متروکہ وقف املاک بورڈ کی کافی زمین ایم سی ننکانہ اربن ایریا میں آچکی ہے۔ زید بن مقصود نے کہا  متروکہ وقف املاک کے تحت لیز و آکشن کے پیرامیٹرز کو زمینی حقائق کے مطابق ہونا چاہئے۔ دریں اثناء کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور میں ٹریفک روانی وانسداد سموگ کیلئے شہر کے ٹریفک چوکنگ پوائنٹس کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک چوکنگ پوائنٹس اور انسداد سموگ میں براہ راست تعلق ہے۔ کمشنر نے کہا ٹریفک پولیس و ٹیپا کی جوائنٹ کمیٹی نے شہر میں چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی ہے۔ چوکنگ پوائنٹس سے کاربن اخراج شرح میں کمی کیلئے مختلف انٹروینشنز تجویز کی گئی ہیں۔ کاربن اخراج کی شدت کی بنیاد پر چوکنگ پوائنٹس کی فہرست کے مطابق پلاننگ کریں۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے شرکت کی جبکہ ڈی سی لاہور نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن