شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں:سی ای او
لاہور(خبرنگار) ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں۔ گلی محلوں کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر بھی خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے۔سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر لاری اڈوں، عوامی مقامات، رش والی جگہوں پر خصوصی صفائی ٹیمیں زیرو ویسٹ آپریشن پرتعینات کر دی گئی ہیں۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق یتیم خانہ چوک، بند روڈ، سٹی بس ٹرمینل، نیازی اڈا، سکائی ویز اور دیگر پبلک مقامات پر خصوصی صفائی ایکٹیویٹی کو یقینی بنایا گیا جبکہ گورنمنٹ سکولز، عوامی پارکس اور کمرشل مارکیٹس میں بھی صفائی ورکنگ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ شہر لاہور کے 9 ٹاؤنز میں 10 ہزار سے زائدایل ڈبلیو ایم سی ورک فورس اور صفائی مشینری شہر کو زیرو ویسٹ کرنے پر مامور ہے۔ عوامی شعور کیلئے روزانہ مختلف مقامات پر آگاہی واکس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ ایل ڈبلیو یم سی کے ورکرز اور افسران تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں، کوڑا صرف کوڑے دان میں پھینکیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے اور تجاویز کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔