• news

 فوج کے شہداء نے اپنے لہو سے پاک سرزمین کوسیراب کیا: شوکت ورک

لاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہیدوں نے اپنے لہو سے پاک سرزمین کوسیراب کیا۔ ہماری محبوب پاک فوج کی قربانیوں کوسپردقرطاس کرتے ہوئے مورخ کاقلم بھی تعظیم سے جھک جاتا ہے۔ مادروطن کی محبت میں جام شہادت نوش کرنیوالے سرفروش کرداروں کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پاک فوج کاکوئی سپہ سالار اپنے شہیدوں کاقرض اداکرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑتا۔ پاک فوج ایک خاندان اوردفاع وطن کیلئے یکجان ہے۔ہماری فوج اپنے شہیدوں کے ورثاء کوکسی مرحلے پرتنہا نہیں چھوڑتی۔ افواج پاکستان کے چیف جنرل سیّد عاصم منیر کا جی ایچ کیو کے اندرایک پر وقار تقریب میں شہداء کواعلیٰ اعزازات سے نوازنامستحسن ہے۔ پاک فوج کے شہداء اور دفاع وطن کیلئے جان کی بازی لگانیوالے غازی قابل رشک ہیں۔ پاکستان کی آزادی،خودداری اورخودمختاری ہمارے نڈر اوربہادرفوجی جوانوں کی قربانیوں کاثمر ہے۔ ملک دشمن عناصر کیخلاف مختلف آپریشنز کے دوران بہادری کامظاہرہ کرنیوالے فوجی اہلکاروں کوپاکستان کاہرفرد سلیوٹ کرتا ہے۔ مادروطن کی خدمت اورحفاظت کرتے ہوئے شہادت پانا ایک بینظیر سعادت ہے جوہرکسی کونہیں ملتی۔دادشجاعت اور جذبہ شہادت سے سرشار ہمارے فوجی جوان ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن