• news

حکومتی معاشی اقدامات کے باعث مہنگائی میں کمی آرہی ہے: راشد متین 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء ملک راشدمتین ڈوگر نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت کے معاشی اقدامات کے باعث مہنگائی میں نمایاں کمی آرہی ہیں آٹا روٹی، گھی دالیں مرغی سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے شیخوپورہ کی سیاست میں انقلاب برپا کردیاہے انہوں نے شیخوپورہ کو مسلم لیگ ن کا قلعہ ثابت کیا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ملک راشد متین ڈوگر نے کہاکہ اس وقت سٹاک مارکیٹ پاکستان کی بلند ترین سطح عبور کر چکی ہے سونا سستا ہونے کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہورہی ہے جبکہ اس کے برعکس بانی پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہو اتھا ملک کی سیاست کو انتشار،ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا ہے اور سیاسی مخالفین پر ناجائز مقدمے بنائے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن