پی ٹی آئی غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے: میاں علی بشیر
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اقتدار کے حصول کی خاطر مک مکا کی سیاست کرنے والوں کی مفاد پرستی کے باعث ملکی نظام آج تک سنبھل نہیں سکا اور اورظلم کے نظام کے باعث ملکی ترقی کی کشتی مسلسل ہچکولے کھارہی ہے پی ٹی آئی غریب مزدورمحنت کش اور کسانوں کے حقوق اورانصاف کی جنگ لڑرہی ہے جبر اور ظلم کے نظام نے عوام سے خوشیاں چھین لی ہیں قوم کو اپنا مقدر بدلنے کیلئے باہر نکلنا ہوگا اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی اللہ کے ہاں دیر ضرور ہے اندھیر نہیں اوروہ وقت قریب ہے جب دھاندلی کے ذریعے مسلط کئے گئے حکمرانوں سے انکے مظالم کا حساب لیا جائے گا۔