سردار سلیم حیدر کوگورنر پنجاب بننے پر مبارکباد دیتے ہیں:تیمور خالد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)استحکام پاکستان پارٹی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر میاں تیمور خالد نے کہا ہے کہ سردار سلیم حیدر خان کوگورنر پنجاب کے عہدہ کا حلف اٹھانے پر ہم مبارکباد دیتے ہیں اور پر امید ہیں کہ وہ وفاقی اور صوبوں میں موثر روابط استوار کرنے اور سیاسی مفاہمت کے فروغ کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اس وقت ملک میں اتحاد و اتفاق کے فروغ کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا ملک میں آئینی عہدوں پر نامزدگیوں کا عمل مکمل ہونے سے جمہوری عمل کو بڑی تقویت ملے گی اور حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت اب ملکی ترقی و خوشحالی کے امور پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرسکے گی جس سے درپیش عوامی مسائل کے حل سمیت معاشی استحکام کی راہ بھی ہموار ہوگی،آئی پی پی کی قیادت نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف باہمی تعاون یقینی بنا کر حکومت سازی بلکہ آئینی عہدوں کیلئے بھی باصلاحیت سیاسی رہنماؤں کی نامزدگیاں یقینی بنانے میں بھی کردار ادا کیا۔