• news

فلسطینیوں کی جاری نسل کشی پر خاموش رہنا انسانیت نہیں : اعظم ریاض گجر  

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سیاسی وسماجی رہنما و سابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹرپر مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر ایک عرصہ سے حل طلب ہیں جنہیں دونوں خطوں کے مظلوم عوام کے مطالبات کے تحت نمٹانے میں اقوام متحدہ ناکام ثابت ہوئی ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر اور بھارت مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ تور رہا ہے جس پر اقوام عالم کی خاموشی انسانی المیہ کو جنم دے چکی ہے ۔ فلسطینیوں کی جاری نسل کشی پر خاموش رہنا انسانیت نہیں غزہ میں روزانہ ہزاروں فلسطینی مر د خواتین اور بوڑھے بچے شہید ہورہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیااس موقع پر معززین کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔

ای پیپر-دی نیشن