• news

 حکومت نے آزاد کشمیر کی عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ کیا: ذیشان پرویز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر کے عوام کو فوری طورپر آٹے اور بجلی پر سبسڈی دینے کیلئے 23 ارب روپے مختص کرنا نہایت خوش آئند اقدام ہے۔  وفاقی حکومت نے نہایت ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کا خاتمہ کیا ہے ۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزادکشمیر کی مخصوص اورحساس جغرافیائی نزاکتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بروقت اقدام اٹھایااورتمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلا کر عوامی احتجاج ختم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جس پر وہ خراج تحسین کے حقدار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ یعقوب بگا، ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، رانا عمران، سیٹھ عباس، چوہدری ارشد چھرا، شیخ عبدالحمید، خالد مغل،فیضان شفیق خان، سیٹھ عظیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن