زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے: حاجی محمد رمضان
سرائے مغل(نامہ نگار) زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور 60 فیصد سے زائد آبادی زراعت سے وابستہ ہے۔ لیکن ہمارے نا اہل حکمران منصوبہ بندی کے تحت زراعت کش پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ کسان کو پہلے لوٹا جاتا ہے اور پھر اس کی مدد کیلئے سبسڈی کے نام اربوں روپے جاری کیے جائیں گے، یہ سب سیاسی شو بازی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حکومت کیلئے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے لیکن حکومت نے مذاکرات کو سنجیدہ نہ لیا اور محکمہ خوراک نے خریداری سے واضح انکار کر دیا۔