قصور: قتل یا خودکشی ‘ ایک شخص کی درخت سے لٹکی نعش برآمد
قصور (نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواح سرائے مغل میں کھیتوں سے ایک شخص کی درخت سے لٹکی ہوئی نعش برآمد ہوئی ، خودکشی یا قتل پولیس کی تفتیش جاری ہے ۔ قصور کے نواح سرائے مغل میں 32/30سالہ امانت علی رات گھر سے باہر گیا اور واپس نہ لوٹا جس اسے تلاش کیا گیا تو قریبی کھیتوں سے ایک رسی سے لٹکی ہوئی اس کی نعش ملی، متوفی نے خودکشی کی یا اس کو قتل کیا گیا، پولیس نے موقع پر کرائم سین اور پی ایف ایس اے کی ٹیموں کو طلب کرلیا پولیس تھانہ سرائے مغل نعش کو تحویل میں لیکر مصروف تفتیش ہے۔