• news

لاہور نارنگ نارووال سیکشن پر چلنی والی ٹرینوں میں بوگیوں کی کمی‘ مسافروں کا رش

نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت)لاہور نارنگ نارووال ٹریک پر چلنے والی ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں مسافر ٹرینوں کی چھتوں اور انجن پر سفر کرنے پر مجبور ہیں شدید گرمی بڑھنے سے رش کی وجہ سے متعدد خواتین بے ہوش چکیں ۔ مسافروں کا کہنا تھا ریلوے حکام لاہور نارووال ٹریک پر چلنے والی ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد میں مسافروں کے حساب سے بوگیاں لگائیں تاکہ لوگ پرسکون ماحول میں سفر کر سکیں ریلوے لاکھوں روپے ریونیو وصول کررہا ہے مگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے مقامی سیاسی رہنمائوں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین وفاقی وزیر احسن اقبال اور ریلوے کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن