• news

گندم سکینڈل کی تحقیقات سپریم کورٹ میں ہونی چاہئے:مشتاق احمد ورک 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و معروف زمیندار چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ گندم سکینڈل کی تحقیقات سپریم کورٹ میں ہونی چاہئے اوراس کیس کی سماعت براہ راست تمام ٹی وی چینلز پر دکھائی جائے تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ قومی خزانے پر ڈاکہ مارنے والے کون لوگ تھے سابق نگران وزیر اعظم نے گندم سکینڈل کے بارے میں کہا کہ اس سکینڈل سے ملک میں آٹا سستا ہوا ہے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ اجناس کو سستا کرنے کیلئے کاشتکار کو بیج کھاد،زرعی آلات،ڈیزل کی قیمتوں میں 50فیصد کمی کی جائے کاشتکاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ان کی اجناس کی قیمت اخراجات کے مقابلے میں کم رکھی گئی ہے جبکہ کھاد،ڈی اے پی بلیک میں فروخت ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن