• news

پاکستان کا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے: سلطان سرورگولڈن 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری سلطان سرورگولڈن نے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے، 76 برسوں میںپاکستان میں نہ اسلامی نظام نافذ کیا گیا اور نہ ہی جمہو ریت صحیح اپنے پنجے گاڑھ سکی،آ ج کے مسلمانوں کا طرز زندگی کا مرکز اسلامی شریعت اور اسوہ رسول اللہ ؐ ہونا چاہئے ملک میں سیاسی عدم استحکام پہلے اتنا نہیں ہوا جتنا اب ہے سیاسی عدم استحکام اور بڑھتی ہوئی سیاسی انتہا پسندی کو نہ روکا گیا تو ملک میں کشیدگی جنم لے سکتی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن