سردار سلیم حیدر کی گورنر نامزدگی پنجاب میں مثبت تبدیلی ہے : خالق عزیز
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک نے کہا ہے کہ سردار سلیم حیدر خان کی بطور گورنر نامزدگی پنجاب میں ایک مثبت تبدیلی ہے وہ ایک منجھے ہوئے زیرک سیاستدان ہیں وطن عزیز کے سب سے بڑے صوبے کا گورنر بننا یقینا پیپلزپارٹی کے جیالوں اور عوام کیلئے باعث فخر ہے ان کے گورنر نامزد ہونے سے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر چودھری منیر قمر واہگہ ، کاشف گیلانی ودیگربھی ہمراہ تھے چودھری خالق عزیز ورک نے کہاکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر جیالے کو اعلیٰ عہدے پر فائز کرکے ثابت کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی کارکنوں کی عزت واحترام قائم ہے اسی وجہ سے پارٹی کی جڑیں آج بھی عوام میں ہیں۔