• news

بین الاقوامی سائنسدانوں ، محققین کے وفد کادورہ گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز 

لاہور(کامرس رپورٹر )سابق نگراں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کی سربراہی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ فوڈ اینڈ ایگریکلچرل سائنسدانوں اور محققین کے 9 رکنی وفد نے گزشتہ روز گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز کا دورہ کیا۔ چیئرمین پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن اور سی ای او گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ شہزاد علی ملک، ستارہ امتیاز نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہائبرڈ سیڈ کی نئی اقسام اور مجموعی تحقیقی پروفائل پر روشنی ڈالی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں جامع معلومات فراہم کیں۔ بعد ازاں وفد نے چاول کی پیداواری سہولیات اور رائس کوالٹی لیبارٹری کا دورہ کیا۔ وفد کے قائد جو ایف سی کالج یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ سٹڈیز کے سابق ڈین بھی ہیں نے تحقیقی کوششوں کو سراہتے ہوئے گارڈ رائس کے ساتھ صنعتی اکیڈمیا کے روابط کی فوری ضرورت پر زور دیا جس میں بیجوں کی نئی اقسام کی تحقیق و ترقی، انٹرن شپ پروگراموں اور ایف سی سی کالج یونیورسٹی کے سکول آف لائف سائنسز کے باصلاحیت نوجوان گریجویٹس کیلئے روزگار کے مواقع میں تعاون شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن