سنٹرل ایشین والی بال لیگ‘پاکستان کرغزستان آج مد مقابل
لاہور(سپورٹس رپورٹر )سنٹرل ایشین والی بال لیگ کے چوتھے رائونڈ میں پہلے میچ میں سری لنکا اور ایران کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ دوسرا میچ افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا جایگا۔تیسرے میچ میں میزبان پاکستان کا مقابلہ کرغزستان سے شام ساڑھے چھ بجے ہوگا۔