گلگت بلتستان میں روڈ انفراسٹرکچر بنانے کی ضرورت ہے: زرداری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہمہ موسمی روڈ انفراسٹرکچر بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی۔ وفد نے صدر گلگت بلتستان کے لوگوں کو درپیش مسائل بارے بتایا۔ صدر نے کہا گلگت، بلتستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال خطہ دیکھنا میری زندگی کا مشن اور خواب ہے۔ گلگت-بلتستان پورے ملک کی ترقی کا انجن ثابت ہو سکتا ہے۔ بہتر ٹرانسپورٹ سے صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع جیسی خدمات تک لوگوں کی رسائی میں بھی اضافہ ہو گا۔