• news

 لوڈشیڈنگ: وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے گرڈ سسٹم ٹیک اوور کرنے کی دھمکی دیدی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کو پیغام میں کہا ہے کہ صوبے میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ بار بار اس مسئلے پر بیٹھ کر حل کرنے کی بات کی۔ شرافت کی زبان کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ رات کو شیڈول جاری نہ ہوا اور لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آئی تو کل پیسکو جا کر خود شیڈول دوں گا۔ میں سارے گرڈ اور سسٹم کو ٹیک اوور کروں گا۔ میرے صوبے کے لوگ پیسکو میں بیٹھیں گے۔ آپ میرے صوبے کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن