• news

فرٹیلائزر مینوفیکچررز ایڈوائزری کونسل یوریا قیمتوں میں کمی پر رضامند 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فرٹیلائزر مینوفیکچررز ایڈوائزری کونسل نے ملک میں فرٹیلائزر یوریا کی قیمتوں میں کمی پر رضامندی ظاہر کر دی۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او فوجی فرٹیلائزر کمپنی جہانگیر  پراچہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تجویز کیا گیا حکومت لاگو گیس کی قیمتوں کے تعین کی پالیسیوں کے مطابق تمام کھاد پلانٹس کو گیس صرف ماڑی گیس فیلڈ سے فراہم کرے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت فرٹیلائزر مینوفیکچررز ایڈوائزری کونسل  کی تجویز ای سی سی میں لے جائے گی، کسانوں کو سہولت میسر کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر-دی نیشن